اللہ پاک اوراُس
کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ہرمسلمان پر لازم ہے، علامہ
محمد الیاس عطار قادری
18رجب
المرجب 1443ھ بمطابق 19فروری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے بیرونِ ملک سے آن لائن مدنی چینل کے ذریعے جوابات دیئے اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: بزرگوں کو ایصالِ ثواب کرنے کا کیا فائدہ ہوتا
ہے؟
جواب: جسے تحفہ دیا جائے وہ خوش ہوتاہے ،جوفوت ہوجاتاہے اس
کے لیے تحفہ ایصالِ ثواب ہے ،جب بزرگانِ دین کو ایصالِ ثواب کیا جائے گا تو وہ خوش
ہوں گے ، ہماری طرف ان کی توجہ ہو گی،ہمیں
دنیا وآخرت میں اس کی برکتیں ملیں گی،یہ
کارِ ثواب ہے ،عام لوگوں کوفوت ہونے والے دن سالانہ ایصالِ ثواب کیا جائے تو فاتحہ وبرسی کہتے ہیں ،بزرگوں کے یوم وصال کو ایصالِ ثواب کرتے
ہیں تو عرس کہاجاتاہے ۔ ایصالِ ثواب
قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔
سوال: سکون کی بہترین دواکیا ہے ؟
جواب: بے شک اللہ پاک کا ذِکر ہی دلوں کے اطمینان کا
ذریعہ ہے ،مادی دوا کے لیے ڈاکٹرسے
رابطہ کیاجائے ۔
پارہ 13،سُورۂ رعد کی آیت نمبر28میں ارشاد
ہوتاہے"اَلَا
بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ"۔ترجمۂ کنزالعرفان:سُن لو! اللہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں۔
سوال: رات کے
سنّاٹے میں قبرستان جانا کیسا؟
جواب: عام طور
پر سنّاٹے میں
وحشت وگھبراہٹ ہوتی ہے اورقبرستان میں تو
اور زیادہ ہوتی ہے ۔اس لیے رات کے سنّاٹے میں قبرستان نہیں جانا چاہئے ۔
سوال: بزرگانِ
دین سےزیادہ عشق ہونا کیسا؟
جواب: بزرگانِ دین
اوردینی چیزوں سے زیادہ عشق ہونا اچھی بات ہے جب تک شریعت سے نہ ٹکرائے ۔
سوال: کیا
بُروں کے ساتھ بُرائی سے پیش آنا چاہئے؟
جواب: جی نہیں !بُرائی کا جواب بُرائی سے دینا
ہماراکام نہیں ،بعض اوقات بُرائی کا بدلہ لینے جائیں تو
بندہ ظالم بن جاتاہے ،ہم دعوت ِاسلامی
والوں کو نیکوں کے ساتھ نیک اوربدمعاشوں کے ساتھ بھی نیک برتاؤ کرنا ہے۔ پارہ 18،سُورۂ مؤمنون کی آیت
نمبر96میں ارشاد ہوتاہے اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ ۔ ترجمۂ کنزالعرفان:سب سے اچھی بھلائی سے بُرائی کو دفع کرو۔
سوال: یا اللہ پاک
اوراُس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ضروری ہے ؟
جواب: جی ہاں ! اللہ پاک اوراُس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو راضی کرنا ہرمسلمان پر لازم ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
امیر ہل سُنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”
امیر ہل سُنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا
سُن لے اسے فضولیات سے بچاکر اپنے ربّ اور اپنے محبوب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذِکر میں مشغول رہنے
والی زبان عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔