19 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت دارالافتاءاہلسنت
کےمولانا محمد نوید عطاری مدنی نےدینی کاموں
کےسلسلےمیں کشمور زون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھرکی کادورہ کیاجس دوران اسلامی
بھائیوں کےلئے ایک ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں ائمہ کرام، مؤذنین، ذمہ دران اور
جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت دیگرعلمائے کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پرمولانا محمد نوید عطاری مدنی نےامامت
کی اہمیت اور افادیت بتاتےہوئے ائمہ ومؤذنین کی ذمہ داریوں کے حوالے اصلاحی و علمی
بیان کیا۔(رپورٹ:محمداحمدعطاری مدنی ڈویژن نگران ڈھرکی،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)