گزشتہ روز گوجرانوالہ سٹی میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھیلسمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں امیر اہلسنت کے حکم پر سکیورٹی مجلس گوجرانوالہ زون کے  رکن زون ولنٹیر اسلامی بھائیوں نے تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے خون کا عطیہ پیش کیا۔

دوسری جانب مجلس حفاظتی امور کے تحت مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران اور اجارہ مجلس کے ذمہ داران نےشرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سوشل ڈیسٹنس، احتیاطی تدابیر، ماسک وغیرہ کے انتظامات کے ساتھ شرکا کو دعوت اسلامی کا کام ملکی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی اور ماہانہ شعبہ کارکردگی و دیگر مدنی کاموں کی کارکردگی اور تجدید اجارہ کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے مدنی عطیات کی کار کردگی کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:۔ سید بابر عطاری اور محمد وقار عطاری مدنی مجلس حفاظتی امور )