9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 3 نومبر2022ء کو لیڈر کالج حویلیاں ایبٹ آباد میں ماہانہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
بعدازاں شعبہ تعلیم خیبر
پختونخوا کے اظہر سعید عطاری نے ’’سیرتِ
مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع
کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(
رپورٹ : غلام محمد عطاری شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )