27 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ نیک اعمال کے تحت لیہ میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان
رسول نے شرکت کی۔ سیکھنے سکھانے کے
حلقے میں نگران شعبہ قاری بلال رضا عطاری نے” عبادت کی لذّت“ کے موضوع پر بیان کیا ۔
دورانِ
بیان بلال رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو رسالہ 72 نیک اعمال میں موجود سوالات کے متعلق سمجھایا اور ان پر عمل کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے روزانہ جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ڈویژن
ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)