تبلیغ
دین اسلام میں اَمَر بِالْمَعْروف و نہی عنِ
المُنْکَریعنی
نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور برائی سے روکناایک بڑا منصب ہے۔ رب تبارک و تعالیٰ
نے بھی ان کاموں کو کرنے کا قرآن مجید میں
حکم ارشاد فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ
نے
حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و رسولوں
کومبعوث فرمایا ہے۔آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتے اور برائی سے
روکتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے اصحاب علیہم الرضوان کو بھی نیکی کی دینے اور برائی سے روکنے کا ذہن
دیتے رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عشق نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں غوطہ زن ہوکر اپنی ساری زندگی انہی کاموں میں وقف کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ
دنیا میں جتنے بھی اللہ کے نیک بندے آئے انہوں نے بھی اپنی زندگی میں لوگوں کو بھلائی کی طرف آنے اور برائی سے رُکنے
کا درس دیا۔
عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کا مدنی مقصد بھی یہی ہے کی ”مجھے اپنی اور
ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔ اس مقصد کے تحت دعوت اسلامی دنیا
بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں گناہوں سے نفرت
پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بانی
دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مختلف ذریعے سے عاشقان رسول کو نیکی دعوت
دیتے رہتے ہیں جن میں سے ایک ذریعہ ہفتہ وار رسالہ بھی ہے۔ اس ہفتے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا رب
الْمصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھ یا سُن
لے، اُسے علم و تقویٰ کا پیکر بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے