21 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
شعبہ رہائشی کورسز للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 9
مئی 2025ء کو لاہور سٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبے کی ناظمات سٹی و ڈسٹرکٹ نگران جبکہ عالمی و ملکی سطح کی شعبہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
شعبہ رہائشی کورسز للبنات کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے رہائشی کورسز کے مسائل
حل کرنے اور کورسز میں نئے ایڈمیشن بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔