18 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ کے علاقوں حسین آباد اور جوہر آباد میں اصلاح اعمال اجتماع
ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح پر شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نیک اعمال کے جائزہ پر بیان ہوا اور اس کی اہمیت
بتائی گئی نیز رسالہ پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا اور نیک اعمال کی الجھنوں کا حل بھی دیا آخر میں اسلامی بہنوں کو روزانہ
اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے نیک اعمال کے رسالے کو پُر کرکے ہر ماہ اپنی ذمہ
دار کو جمع کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔