22 اپریل 2025ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ساؤتھ ڈویژن (کلفٹن ٹاؤن اور ڈیفنس ٹاؤن) کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں اور رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے تقرری، آئندہ کے اہداف اور ڈونیشن سمیت دیگر امو رپر تبادلۂ خیال کیا نیز اسلامی بہنوں کی جانب سے مختلف سوالات بھی کئے گئے جس کے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جوابات دیئے۔

اختتام پر ملاقات کا سلسلہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔