دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی میں مختلف افسران، عہدیداران اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہِ ربیع الاوّل 1441ھ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیزسکیورٹی کے حوالےسے اہم امور پر  تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے شخصیات کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ نازتصنیف ”غیبت کی تباکاریاں“ تحفے میں دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہے: ڈاکٹر امین یوسف زئی(D.I.G ویسٹ زون)، سید ناصر بخاری(D.S.P آپریشن)، جاوید یوسف زئی(Z.I.Bانچارج ویسٹ ذون انسپکٹر)، عارف اسلم راؤ(S.S.P سینٹرل)، کرنل طاہر ایاز(سیکٹر کمانڈر کرنل)، جنرل عمیر بخاری(D.G رینجرز)، جاوید علی مہر (ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس)، ظہور مری(اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی)، غلام غوث( گدی نشین پیر آف رانی پور)، افتخار شلوانی( کمشنر کراچی )