دعوتِ اسلامی  کے تحت08 اکتوبر 2021ء کشمور زون ڈھرکی کابینہ ڈویژن ڈھرکی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقائی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کیااورمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کوتقرریاں مکمل کرنے،سافٹ ویئر پر کارکردگی انٹر کرنے کا ذہن دیا نیزماہانہ 8 دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسے بھی نکات بتائے ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ شب روز کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ءکراچی ریجن ایسٹ زون 2 حسین آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے شعبے کی اہمیت بیان کی۔اس کےساتھ ہی دینی کاموں کی نیوز بنانے کا طریقہ سمجھایا اور جس دن دینی کام ہو نیوز بھی اسی دن بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اس کےعلاوہ دینی نیوز بنانے سے متعلق کئےجانےوالے سوالات کے جواب دیئے نیز تحریری کاموں میں حصہ لینے کا بھی ذہن دیا ۔

٭اسی طرح شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2021ء صحرائے مدینہ زون میں آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں زون مشاورت، کابینہ علاقائی دورہ، کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔