دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ء کو(تھانہ بولا خان، شاہ مرید کابینہ ، کوئٹہ کابینہ ڈویژن برما، گلشن معمار کابینہ ، ملیر کابینہ ، فیصل کالونی نمبر 2 ، ڈرگ کالونی نمبر 1 ،شاہ مرید کابینہ ، اورنگی کابینہ ڈویژن قذافی ، بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی 4 ڈویژنز اورصدر کابینہ میں کل6 مقامات پر )اصلاح میں اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں تقریباً1 ہزار30اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئےانہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا نیز اس موقع پر درود پاک پڑھنےاور تصور مدینہ کا سلسلہ بھی ہوا ۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے گئے۔

٭ دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 18 اکتوبر2021ء کو تھانہ بولا خان کابینہ ڈویژن سری میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 29اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘ موضوع پر بیان کیا۔مزید تصور مدینہ کروایا گیا اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح کراچی ایسٹ زون 1 میں 19 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقادہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر درود شریف و نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بھی پڑھی گئی ۔اس کےبعد مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔