10 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ روز شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ تعلیم ، ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ، ٹاؤن ذمہ دار سمیت لاہور کے بڑے تعلیمی اداروں کے ہیڈز نے شرکت کی ۔
نگران شعبہ تعلیم نے مدنی مشورے میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ”فیضان قرآن
وحدیث کورس “ کے حوالے سے گفتگو کی اور
انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ 8،9،10محرم
الحرام کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)