10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 26
اکتوبر 2022ء بروز بدھ ہری پور یونیورسٹی کے جناح ہال میں
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمین
نے شرکت کی۔
نگرانِ ڈویژن پشاور توصیف عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ اور
نوجوان نسل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو پیارے
آقا ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ ڈویژن نے
شرکائے اجتما ع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام محمد عطاری شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)