دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت گزشتہ دنوں بَن خُرمہ سینٹرل جیل میرپور کشمیر میں جیل اسٹاف اور افسران میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں نگران زون کشمیر نے ”پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت اور سرکارِغوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت“ سے متعلق بیان فرمایا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اصلاح قیدیان نے بھی شرکت کی اورسپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں شخصیت نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اچھے تاثرات دیئے۔