عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں PHD ڈاکٹرز اور University Faculty حضرات کے لئے ہونے والےGrand Congregation کے سلسلے میں 22 اکتوبر 2024ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ )دعوتِ اسلامی( کے اسلامی بھائیوں نے حیدرآباد میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز سمیت اس ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پروفیسرز، ڈین فیکلٹی، بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس کو اس Grand Congregation میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

معلومات کے مطابق جن حضرات کوGrand Congregation کی دعوت دی گئی اُن میں سے بعض کے نام یہ ہیں:

٭ پروفیسر ڈاکٹر منیر سومرو (ایچ او ڈی زیبسٹ یونیورسٹی حیدرآباد)٭ پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو (ڈین فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ کامرس) ٭ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق٭پروفیسر ڈاکٹر افصل سہتو ٭پروفیسر ڈاکٹر ممتاز قاضی٭ پروفیسر ڈاکٹر حاکم مہسر(ڈائریکٹر کامرس ڈیپارٹمنٹ ) ٭ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ پریار ٭پروفیسر ڈاکٹر زبیر میمن٭پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد شاہ٭پروفیسر ڈاکٹر دودو خان ملوکانی٭پروفیسر ڈاکٹر طارق جلبانی٭پروفیسر شفیق احمد شہانی٭ یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس ٹنڈو محمد خان کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام علی جاریکو ۔

اس ملاقات میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد شہزاد عطاری سمیت صوبائی ذمہ دار مولانا عزیز عطاری مدنی اور سٹی ذمہ دار مولانا سعد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: سعد عطاری ، شعبہ تعلیم سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)