عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے قائم مفتیانِ کرام پر مشتمل دعوتِ اسلامی کے شعبے   دارالافتاءاہلِ سنت کی جانب سے ہند کے تاجر اسلامی بھائیوں کے لئے 6 دن کا تاجر کورس 9 جون 2021ء بروز اتوار سے شروع ہوچکا ہے جس میں دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتیانِ کرام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف فقہی موضوعات پر خصوصی لیکچرز دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 11 جون 2021ء کو کورس کے پانچویں سیشن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی صاحب نے ”شرکت کے ضروری مسائل اور اس میں پائی جانے والی خرابیاں“ کے موضوع پر بیان فرمایا اور شرکائےکورس کی رہنمائی فرمائی۔

تجارت کورس کےآئندہ سیشن میں مفتی عرفان عطاری مدنی شرکائے کورس کی رہنمائی کے لئے بیان فرمائیں گے۔