عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اپریل 2025ء کو  کراچی میں قائم ایچ آر ڈیپارٹمنٹ گرلز کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں سب ڈیپارٹمنٹ TAD کی ذمہ دار اور شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی سینٹرل و انٹرنل ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا نیز ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے اہم امور اور اُن میں مزید بہتری کے لئے تجاویز پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔