15 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ ایبٹ آباد میں شعبہ مدنی قافلہ ہزارہ زون کے اراکین کابینہ
کا مدنی مشورہ
Sat, 19 Dec , 2020
4 years ago
مجلس مدنی قافلہ کے تحت 17 دسمبر 2020 بروز جمعرات کو فیضانِ مدینہ ایبٹ
آباد میں شعبہ مدنی قافلہ ہزارہ زون کے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں لاہور ریجن کے شعبہ مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار شہباز عطاری شرکا کی تربیت
فرمائی۔ مدنی مشورے میں 20 دسمبر سے ایک ماہ اور 12 دن کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں کے اہداف طے ہوئے۔اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اراکین زون و نگران کابینہ مدنی قافلوں میں سفر کریں گے ۔
اسی طرح مسجد فیضان اہل بیت میں لاہور سے آئے ہوئے قافلے میں بھی حاضری ہوئی جہاں بیس دسمبر سے سے ایک ماہ اور بارہ دن کے مدنی قافلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی
قافلہ)