مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، خوف
خدا عَزَّوَجَلَّ عشق مصطفےٰ صلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے
عظیم جذبے کے تحت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ اسلامی بہنوں کے لیے ’’جنت كاراستہ‘‘ كورس یوکے(UK) شہر Harrow میں 27 اور
28 جنوری 2020 کو منعقد کیا گیا، جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کے تاثرات دیتے ہوئے
کہا کہ ما شاءاللہ آج کا
جو کورس مدنی انعامات کے حوالے سے تھا وہ بہت اچھا رہا بہت ساری اسلامی
بہنوں کو سمجھ میں آ یا کہ کیسے اس رسالے کو fill کرنا ہے اللہ پاک آپ سب کی اس کاوش کو کامیاب کرے اور قبول فرمائے
آمین مزید یہ کہ کورس (جنت کا راستہ ) بہت مفید رھا بہت سے سوالات کے
جوابات سمجھ میں آئے۔ مدنی انعامات پر عمل
کا جذبہ اور مزید اچھی نیتوں کی ترکیب مظبوط ھوئی ہے لیکن وقت کچھ کم
تھا بہرحال اس کی بہت ضرورت تھی وقتاً فوقتاً ایسے کورسیز ہوتے رہنے چاہیں۔