پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت حافظ آباد میں  واقع گورٹمنٹ ہائی اسکول میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں اسکول کے طلبہ اور اسٹاف نےشرکت کی۔ نگرانِ کابینہ شعبہ تعلیم نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنّتِ رسول ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب اوراپنی اصلاح کے لئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، نگرانِ کابینہ وکارکردگی ذمّہ دار شعبہ تعلیم)