اورنگی ڈسٹرکٹ، کراچی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے  تحت 21 اکتوبر 2025ء کو ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے کورس میں موجود عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانےکے حوالے سے رہنمائی کی جبکہ غسلِ میت کی اہمیت و فضیلت پر بھی روشنی ڈالی۔

کورس کے آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)