دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں احیائے سنت و نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقان رسول کا مدنی قافلہ  مختلف مقامات کا سفر کیااور نیکی کی دعوت پیش کی ۔

مدنی قافلے میں عاشقان رسول نے لوگوں کی اصلاح کے لئے مسجد درس ، چوک درس دیئے اور علاقے کے اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کی نیز مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں نے Numl ICT, UET Peshawar, UOL ICT, Punjab University Lahore کے ہیڈز اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ Islamia University Islamabad, UOL ICT” کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ٹریننگ سیشنز اور کورسز کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)