6 جولائی 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گجرانوالہ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں صوبائی نگران، سرکاری ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، سٹی نگران اور ٹاؤن نگران کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے قربانی کی کھالیں، اجتماعی قربانی اور خود کفالت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور عید الاضحی ٰ کے موقع پراپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے نیز کھالوں کو وقت پر گودام میں جمع کروانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستا ن مشاورت نے دعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کے حصے شامل کروانے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی ایک بہت بڑا نظام لے کر چل رہی ہے 48 ہزار سے زائد اجیروں کی سیلری میں اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔اس بنا پر خود کفالت کے حوالے سے اسلامی بھائی اپنی کوششیں تیز کریں اور تمام ذمہ داران ماہانہ کی بنیاد پراپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کی کوشش کریں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)