28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
غلہ منڈی کی مارکیٹوں میں تاجران سے ملاقاتیں اور مدنی پیکجز
کی تقسیم کا سلسلہ
Mon, 20 Jul , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی
کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن کے ذمہ دار محمد امین عطاری نے ملتان زون کی ملتان کابینہ کے ذمہ دار کے ساتھ غلہ منڈی کی مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں تاجران سے ملاقاتیں کیں اور ان کو تقسیم رسائل اور مدنی پیکجز کی تقسیم کا ذہن دیا جس پر الحمد اللہ عزوجل ہاتھوں ہاتھ مختلف دوکان داروں نے مدنی
پیکجز خرید کر تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ملتان ریجن کے ذمہ دار محمد امین عطاری نے تاجروں کے کارو بار میں برکت کے لئے دعائے خیر بھی فرمائی ۔(رپورٹ :محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ دار )