کیماڑی ڈسٹرکٹ، سائٹ ٹاؤن کراچی میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ غوث الاعظم میں 18 نومبر 2025ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت  ”غسلِ میت کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں درجہ خامسہ تا دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق ابتداءً ڈسٹرکٹ اورنگی کے ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بتایا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے کفن کاٹنے اورپہنانے کے حوالے سے طلبۂ کرام کی رہنمائی کی اور انہیں پریکٹیکل کرکے بتایا جبکہ کورس کے اختتام پر طلبۂ کرام سے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ غوث الاعظم، سائٹ ایریا کراچی کے شیڈول ناظم مولانا شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)