3 جمادی الاخر, 1447 ہجری
شعبہ کفن دفن
دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں واقع جامع مسجد
الجنت الزہراء میں ”غسلِ میت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے
شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ محمد صابر عطاری نے حاضرین کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں سنت کے مطابق غسلِ میت دینے، پانی کے اسراف سے بچنے، میت
کو دفنانے، کفن کاٹنے / پہنانے اور دیگر اہم نکات پر بیان کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد مامون رضا عطاری مدنی رکن شعبہ
رابطہ برائے تاجران ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami