18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ بہاولپور میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Mon, 11 Dec , 2023
1 year ago
9 دسمبر 2023ء بروز ہفتہ صوبۂ پنجاب پاکستان
کے شہر بہاولپور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد
الرؤوف عطاری نے خود کفالت و آمدن کا جائزہ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور
دسمبر 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)