5 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
02 فروری 2023ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ
کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ
رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں ادویات دیں۔
٭بعدازاں ہومیوپیتھک
ڈاکٹرز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیانیز انہیں ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی
گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : محمد محسن عطاری مدنی
صوبہ سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)