اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات نزد اسلامیہ کالج کراچی میں 24 اپریل 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت لرننگ سیشن ہوا جس میں کراچی سٹی کی تمام اجیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجیر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی ضرورت کے پیشِ نظر اجیر رکھنے کے حوالے سے کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اجیر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں احسن انداز میں اپنے کام کو مکمل کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔