دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 17 مئی 2025ء کو شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن سیشن منعقد ہوا جس میں ملکی و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبے کی جاب ڈسکرپشن، فیضانِ صحابیات میں ہونے والے مخصوص کورسز کی تربیت، ذمہ در اسلامی بہنوں کی تربیت اور تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں بہتری لانے اور طے شدہ مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔