فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ)
میں ائمہ مساجد وخطبا کے
لئے مدنی مذاکرے کا انعقاد
18 مئی 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمہ مساجد
وخطبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس
عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں
سے نوازا اور عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم وحکمت بھرے
جوابات ارشاد فرمائے۔
دورانِ مدنی مذاکرے بیان ہونے والے منتخب چنداہم
فرامینِ امیرِ اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ۔
1)ہمیں عاجزی اختیار کرنی چاہیئے اور القابات
لگوانے کی خواہش سے بچنا چاہیے یعنی عالم ،قاری ،حافظ اور مفتی کہلوانے کی خواہش
نہیں ہونی چاہیے۔
2 )ہماری سری نماز، جہری نماز اور تنہا جو نماز
پڑھتے ہیں نیز لوگوں کے سامنے انفرادی نماز پڑھتے ہیں تمام نمازوں کی کیفیت ایک طرح کی ہونی چاہیے۔
3 ) امام صاحب کو امامت کے مسائل جاننا ضروری ہیں۔
4) امامت رزق حلال کمانے کا اچھا ذریعہ ہے جو
اس منصب کا اہل ہو وہ امامت کرے۔
5) دین کا کام جتنا امام کر سکتا ہے اتنا کوئی
بھی نہیں کر سکتا۔
6) ہمارا ہر امام بہار شریعت کے ابتدائی چار حصے
پڑھ لے۔
7)اپنی مساجد میں محبت رضا پر گفتگو کرتے رہنا
چاہیے اور فکر رضا کا درس دیتے رہنا چاہیے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)