دعوت اسلامی کے ذمہ دار  اسلامی بھائیوں نے 27 جون 2020ءبروز ہفتہ گوجرانوالہ زون میں قائم مرکز ادارتہ المصطفی میں ناظم جامعہ فہیم مصطفائی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارا مکتبۃ المدینہ سے جاری شدہ درسی کتب رکھوانے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر ناظم صاحب نے ایک مہینے تک اپنے جامعہ میں نیا مکتبہ بنا کر مکتبۃ المدینہ کی درسی کتب رکھنے کی نیت کا اظہار فرمایا۔اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے ناظم صاحب کو مکتبۃ المدینہ کی تین درسی کتب نورالایضاح,المطول,ہدایتہ الحکمت تحفے میں پیش کیں جس میں سے نورالایضاح کتاب ناظم صاحب نے ہاتھوں ہاتھ رضا ثاقب مصطفائی صاحب تک پہنچانے کا انتظام فرمایا۔(رپورٹ محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس  مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)