21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 17نومبر2019ء
کو خان ویلج پنجاب کے رہائشی ریزیڈینٹ ایڈیٹر
روزنامہ نوائے وقت راؤ شمیم اصغر کے گھر
ان کی والدہ کےایصال ثواب کے لئے اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد سمیت اہلِ خانہ کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔رکن
مجلس ریجن ذمہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے،
ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ
بھی ہوا۔ (رپورٹ،اسرار حسین عطاری،مجلس نشرواشاعت پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار)