گزشتہ دنوں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے سید سعد عطاری کے والدین، اہلیہ، پھوپھی جان اور تمام گھر والوں کے لئے بذریعہ آڈیو پیغام ان سے عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی، پریشانیوں پر صبر کرنے کی فضیلت کے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے جس میں آپ کا کہنا تھا کہ صبر جنت کا خزانہ ہے اسے ہاتھ سے جانے نہ دیجیئے، اور نیکی کی دعوت پیش فرماتے ہوئے آزمائش پر صبر و ہمت سے کام لینے، اللہکی رضا پر راضی رہنے، نمازوں کی پابندی کرنے، سلسلہ دلوں کی راحت دیکھنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔