ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبے کے رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری،نگرانِ شعبہ محمد عبد الرؤف عطاری، نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی اور شعبے کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی مختلف کارکردگیوں (بالخصوص اگست اور بالعموم جنوری تا اگست 2024ء) کا اہداف کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ٹیلی تھون 2024ء کی تیاری پر کلام کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے آمدن و خرچ کا جائزہ لیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)