26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نیکی کی دعوتِ عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈسٹرکٹ جہلم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی اور اسلامی بھائیوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا
جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے جہلم میں
ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان میں مزید
بہتری لانے کا ذہن دیا۔