18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول
کے لئے”مسائلِ اوقات و سمتِ کعبہ کورس“ کا انعقاد کیا جائے گا
Wed, 23 Oct , 2024
59 days ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے تحت 15 دن( 25 اکتوبر تا 8 نومبر
2024ء) پر مشتمل ہونے جارہا ہے ”مسائلِ اوقات و
سمتِ کعبہ کورس“ جو کہ آن
لائن منعقد کیا جائے گا ۔
معلومات کے مطابق اس کورس کا دورانیہ روزانہ رات
8:00 تا 8:40 تک علاوہ اتوار ہوگا جس میں عاشقانِ رسول کو کُتُب فقہ سے
اوقاتِ روزہ و نماز اور سمتِ قبلہ کے مسائل آسان انداز میں تصاویر کی مدد سے
سکھائے جائیں گے نیز پریئر ٹائم ایپلی کیشن کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا جائے گا۔