شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5
اکتوبر 2024ء کو ڈیرہ غازی خان بستی فوجہ میں عظیم الشان ”مدنی قافلہ اجتماع“
منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ تا یوسی اور تحصیل کے رہائشی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ شعبہ حاجی مشکور
عطاری نے ”اولاد کی تربیت اور مدنی قافلہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیاجس میں انہوں نے اولاد کی تربیت کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے
مدنی قافلے میں سفر کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے 12 ماہ اور 1 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں اور اپنے نام بھی لکھوائے۔
اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار
محمد طاہر عطاری اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)