وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود دارالمدینہ  انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر، رجسٹرار اور فکلٹی ممبران سمیت اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیمینار کی ابتدا تلاوتِ قراٰن سےکی گئی اور اسلامی بھائیوں نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے A Step Towards 100% Literacy in Pakistan کے موضوع پر بیان کیا ۔

اس کے علاوہ سیمینار میں موجود پروفیسرز نے حاضرین کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔بعدازاں اسٹوڈنٹس کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے گئےاور سرٹیفکیٹس تقسیم ہوئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)