29 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2024ء کو شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ ، قرآن ٹیچر ٹریننگ
کورسز اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی ملک و
صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی
تھون 2024ء کس انداز میں جمع کیا جائے اس طریقۂ کار پر گفتگو کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ گفتگو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری
منزل تو صرف اللہ پاک کی رضا ہے ۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ”ٹیلی
تھون مہم“ میں بھرپور شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کا اظہار کیا۔