6 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقان رسول کو علمِ دینِ سے فیض یاب کرنے اور
نیکی کی دعوت کو عام کے لئے ایک ماہ کا مدنی قافلہ17 مارچ 2021ء کو حیدر آباد سے ملتان ریجن روانہ ہوا ۔مدنی قافلے
میں علاقائی دورہ، چوک درس اور خوب خوب نیکی کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران قافلہ چولستان اڈا گلشن فرید میں ہفتہ وار
دار السنہ کا افتتاح کیا گیا جس میں دارالسنہ حیدرآباد
کے ذمہ دار آصف عطاری، نگران کابینہ چولستان رب نواز عطاری، رکن کابینہ مدنی قافلہ
تنویر عطاری مدنی، نگران زون خان پور احمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ افتتاح کے موقع
پر دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)