دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے لندن  کے شہروں ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ ، ہیکنی میں ہفتہ آن لائن وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں محاسبہ کی اہمیت ، محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرامینِ مصطفٰے ﷺ بیان کئےمزید اس موقع پر دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کاذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے کے علاقے اکرنگٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں اپنی اصلاح کیلئے مدنی انعامات کے ذریعے اپنے اعمال پر غور و فکر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اپنی اصلاح کیلئے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے ہر ہفتے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں بیرون ملک مقیم جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور ناظمین کے درمیان اصلاح اعمال کورس ہوا ۔ دوران کورس رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکن شوریٰ نے عاجزی وانکساری کے فائدے اور تکبر کے دنیاوی و اخروی نقصانات کے متعلق شرکا کی رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں عاجزی اور انکساری کی دولت نصیب کرے کیونکہ اس میں سکون بھی ہے اور راحت بھی جبکہ تکبر میں جلن اور اکڑ کے سوا کچھ نہیں ہے۔


پچھلے دنوں روٹرڈیم ہالینڈ میں مبلغ دعوت اسلامی ونگران روٹرڈیم ڈویژن محمدتوصیف عطاری کی دادی کے ایصال ثواب کے لئےمحفل کا انعقاد کیاگیا  اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ ایصال ثواب کی اس محفل میں نگران ہالینڈ کابینہ نے ”اچھی صحبت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجبکہ امام صاحب نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں   ریجن نگران اسلامی بہن سمیت تمام زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے نکات پر کلام کیا نیز راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام18جولائی کو ممبئی زون کی ساکی ناکہ کابینہ نگران نےڈویژن نگران کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام 18جولائی 2020 کوممبئی زون کی ہاشمی کابینہ نگران نے شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ لیا جس میں دعوتِ اسلامی کی خدمت دینِ متین میں کردار پر روشنی ڈالی گئی مزید کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں پیدا ہونے والی آزمائش میں دعوتِ اسلامی نے دکھی لوگوں کی خدمت کےلیے جو کوششیں کیں اس کا مختصر تذکرہ کیا گیا اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کےلیے ذہن سازی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام بروز پیر 20جولائی 2020 کو بمبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے تھانہ  زون کی تمام کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید مدنی کاموں کے حوالے سے کوشش کرنے و اہداف مکمل کرنے کی طرف توجہ دینے و درس و بیان کے مدنی حلقہ میں مضبوطی لانے نیز ذی الحج کے مبارک ماہ میں قربانی کے جانور کی کھالوں کی مدد سے دعوت اسلامی کیلئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا گیااور ماہانہ شیڈول جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی نیزمحاسبہ کارکردگی میں اضافہ و مضبوط کوشش کیلئے ذہن بنایا گیا۔


An Online meeting was held under the supervision of Dawat-e-Islami on 20th July 2020 in London, UK in which London Region and Kabinah level Madani Attiyaat box responsible Islamic sisters participated. The UK head Islamic sister of Madani Attiyaat box department reviewed the performance of the Madani activities and provided guidelines to the Islamic sisters. The UK Nigran Madani Attiyaat box Islamic sister reviewed the performance forms and discussed the points regarding performance forms. Also gave new targets to increase the work in home charity boxes.


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام يوکے کے شہر بریڈفورڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بریڈفورڈ، لیڈز،نیوکاسل ،اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے میں مزیدبہتری لانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت جہاں  ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جا تا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے لئے بھی ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں15 جولائی 2020ء سے لے کر 21 جولائی 2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے شہروں ( اولڈہم ، ایشٹن ، بولٹن ، بیوری ، راچڈیل ، مانچسٹر ، وارنگٹن، بلیک برن ، ایکرینگٹن ، برنلے ، نیلسن ، گریٹ ہار ووڈ ، پریسٹن) میں 38 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 639 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر لندن میں مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کا بینہ مدنی عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے مدنی عطیات بکس نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھریلو صدقہ باکسز کو بڑھانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔