دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء کو یوکے شہر برمنگھم اور گردونواح میں مختلف مقامات پر(ایسٹ،نارتھ،ساوتھ،سیٹرل برمنگھم ) آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 144 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کا تعارف، شان و عظمت، معجزات وکمالات اور دیگر معلوماتی نکات پیش کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن ، گلاسکو کابینہ نگران اورایڈن برو کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جو اہداف طے کیے گئے تھے اس کا فالو اپ کیا۔

ماہانہ دو سنتوں بھرے اجتماعات کو ہفتہ وار کرنے کی کوشش کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی طالبات کو دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا جائے اور خود پڑھ کر دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب دلائی جائے اس حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے کارکردگی وقت پر اور درست ملنے پر حوصلہ افزائی کی نیز  تعزیت اور عیادت فارم کے حوالے سے وضاحت کی۔

یوکے میں مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھنے والیوں کے لیے ناظرہ کورس کرنے کے خواہشمند اسلامی بہنوں کے نام کی لسٹ تیار کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا مانچسٹر ریجن نگران و کابینہ نگران  کے ہمراہ بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے نئے علاقوں میں کام شروع کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسکائپ پر ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کے متعلق سوالات سنے اور اس حوالے سے جوابات دئیے نیزہر ماہ کارکردگی شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 جولائی 2020ء کویوکے کے مانچسٹر ریجن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھول سمجھائے نیزاہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء کویوکے اولڈہم  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سیدنا موسیٰ علیہ السَّلام کی سیرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کے معجزات کے بارے میں بتایا نیزراہ خدا میں مشکلوں پر صبر اوردعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


Sunnah Inspired Ijtima in Oldham

Wed, 15 Jul , 2020
4 years ago

On the 12th July 2020, the Region Level Majlis e Rabita Responsible Islamic sister participated online in the Sunnah Inspired Ijtima of Oldham and gave a Speech on the topic of the Blessed Personality of Hazrat Musa علیہ السَّلام in which 22 Islamic sisters participated. Islamic sisters made the intentions to give their Qurbani to Dawateislami and also encourage other Islamic sisters to give their Qurbani to Dawateislami.


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر مانچسٹر میں کابینہ اور ڈویژن کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہنوں مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر کی ریجن مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس رابطہ کے کام کو بہتر بنانے اور شخصیات کے ذریعے قربانی کے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء یوکے کے وارنگٹن  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن کی کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے” حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کے معجزات کے بارے میں بتایا نیزراہ خدا میں مشکلوں پر صبر اوردعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر ِ اہتمام 11 جولائی 2020ء کو مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماعات رکھنے اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے ٹیسٹ کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  یوکے کے شہر لندن میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نکات برائے ماہ ذوالحجۃ الحرام سمجھائے نیز قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء کو  یوکے لندن کے شہروں (واکينگ، ہیرو، ولڈسن گرین ، سلاؤ ، لیٹون) میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 82اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کے معجزات کے بارے میں بتایا نیزراہ خدا میں مشکلوں پر صبر اوردعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔