Under the supervision of ‘Majlis for shrouding
and burial for Islamic sisters’, an online ‘shrouding and burial tarbiyyati
Ijtima’ was held on 9th July 2020 in Chesham, UK. 26 Islamic sisters attended
the Ijtima.
The Preacher Islamic sister of Dawat-e-Islami delivered
a Sunnah-inspiring Bayan. While briefing Islamic sisters on the method of ‘giving
Ghusl-e-Mayyat to deceased Islamic sisters’, she provided them with important
information about ‘burial and shrouding’. On this occasion, Islamic sisters
appeared in the test and made intention to take part in Madani activities under
this department.
Under the supervision of ‘Majlis for short courses
for Islamic sisters’, an online ‘Taharat course’ has been started since 9th
July 2020 in Adenbra, Scotland, UK. Approximately 15 Islamic sisters are
attending the course.
اسلامی بہنوں کی مجلس
کفن دفن کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش
کے شہر کومیلا زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 9 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے
کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی
بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی۔
عرب شریف حجازی
زون فاروقی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام عرب شریف
حجازی زون فاروقی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی انعامات کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ محاسبہ کرنے
اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
عرب شریف ضیائی کابینہ ڈویژن دمام میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف ضیائی کابینہ ڈویژن دمام (Dammam)
میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعام نمبر 47 مدنی مذاکرہ کے تحت
مدنی مذاکرہ کو پابندی سے دیکھنے کے فوائد سے آگاہ کیا جبکہ عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020ء کو
یوکے کے شہر لوٹن لندن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ نگران کابینہ اسلامی بہن نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ نگران کابینہ نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار رسائل پڑھنے کے ساتھ ساتھ روزانہ کے مدنی کاموں میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔
مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے لئے قربانی
کی کھالیں جمع کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب بھی دلائی گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 9 جولائی 2020ء کو امریکہ کے شہر نیو یارک
میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
تفصیلاً معلومات فراہم کرتے ہوئے عاملات مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دارا ن اسلامی بہنوں کی
تربیت فرمائی ۔ اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں سے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کی نیتیں بھی کیں ۔
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 10 جولائی 2020 بروز
جمعہ یورپین ریجن کے ملک اٹلی ( Itlay) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔جس
میں ڈویژن اور حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے 8 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے ذمہ داران سے مدنی کاموں کے اہداف بھی لئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی 2020ء کو
کینیڈا کے ڈویژن مسی ساگا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے ذیلی ذمہ داران
کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ماہانہ اجتماع کا آغاز کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے والی سے اہداف دیئے۔ نگران اسلامی بہن
نے آئندہ ماہ ہونے والے کورسز کے حوالے سے مشاورت کی۔
برمنگھم کے مختلف شہروں میں ڈویژن
ذمہ داران اور مدنی حلقے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
11جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
U.Kکے شہر برمنگھم کے مختلف شہروں (برٹن،ڈربی،پیٹربرو،نوٹیگھم،لیسٹر) میں مدنی مشورہ ہوا جن میں ڈویژن ذمہ داران اور مدنی
حلقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن مدنی حلقے کو مزید بہتر انداز میں منعقد
کرنے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
U.Kکے شہر برمنگھم میں مختلف کابینات کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
11جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
U.Kکے شہر برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف کابینات
(کونٹوری،بلیک کنٹری،برٹن،ڈربی،پیٹر
برو،نوٹیگھم،لیسٹر) کی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی اور شیڈول کا جائزہ
لیا اور مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو
ماہ ذوالحجۃ الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے قربانی کے حوالے سے اہداف دیئے۔