دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اور23 ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی ملک نگران اسلامی بہن نے معاشرے کی رسومات کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 ستمبر2020 ء کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں  اسکائپ کے ذریعےسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے معاشرے کی رسومات کے حوالے سے بیان کرنے کیا۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے بیان میں اسلامی بہنوں کو غمی /خوشی کے موقع پر خاندان میں را ئج غیر شرعی رسموں سے بچنے کی ترغیب دلائی گئی دیگر بری رسموں بسنت۔ ویلنٹائن ڈے کے نقصانات کے بارے میں آ گاہی دی نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوت اسلامی  کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام 25 ستمبر بروز جمعہ 2020 ء کو ایران کی جملہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہجویری ریجن کی نگران رکن عالمی مجلس نے بھی شرکت کی۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن مجلس بیرون ملک کی رکن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کام سمجھاتے ہوئے شب و روز کے لئے مدنی خبریں دینے کے انداز پر تربیت کی اور تمام شعبہ جات کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا نیز کارکردگی کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 26 ستمبر 2020 کو یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیئم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ صفر المظفر اور اسلامی تعلیمات اور بدشگونی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک ڈنمارک کے علاقے کوپن ہیگن (Copenhagen)اور البتس لون( Albertslund)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر  برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز سینٹرل برمنگھم (Central Birmingham ) میں ”اپنی نماز درست کیجیے کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 80اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا طریقہ اور نماز کے مسائل سے متعلق تفصیلاً بریف کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 29 ستمبر2020ء  بروز منگل سے یو کے کے شہر لیسٹر (Leicester) میں ” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا آغاز ہورہا ہے۔اس کورس کی مدت 10 دن اور دورانیہ 30 منٹ ہے۔

داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

birminghamregion26@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیراہتمام 28 ستمبر2020ءسے یوکے کے شہر پیٹربرو(Peterborough) میں ” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا آغاز ہورہا ہے۔اس کورس کی مدت 5 دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام ہجوىرى ریجن کے ملک اىران میں 8 دن پر مشتمل”سنتوں بھرا اجتماع کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی و عملی طریقہ، کارکردگیوں کی اہمیت و افادیت،نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اور مدنی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 ستمبر2020ء کو سوڈان کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس میں شرکت کرنے ، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام24 ستمبر2020ء کو  ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ربیع الاول کے حوالے سےنکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کی نیروبی کابینہ اورممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ترغیبی بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو مزیدبڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔