اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں برمنگھم   ویسٹ مڈ لینڈز اسٹیچفورڈ(Stechford) کابینہ میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنا کارکردگی جدول مضوط کرنے نیز مدنی مذاکرہ کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کا ذہن دیا جبکہ اجتماعات برائے اصلاح اعمال منعقد کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن کے شہر نو ٹنگھم (Nottingham)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی اصولوں کے مطابق غسل میت کا طریقہ سکھایا نیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بریڈ فورڈ شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا بریڈ فورڈ( Bradford) ریجن کی مجلس اصلاح اعمال کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں بریڈ فورڈ شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مجلس شب و روز کا تعارف پیش کیااور اصلاح اعمال کےتحت مدنی خبریں کس انداز میں دی جائیں اس کے نکات پیش کئے نیز شب وروز ویب سائٹ کاوزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام یوکے کی ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے نیوکاسل (New Castle)میں بذریعہ اسکائپ ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اصلاح اعمال کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی تمام ریجن ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آن لائن تعویذات عطاریہ کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن میں علاقائی دورہ کی فون پر ہونے کے باعث پیش آنیوالی آزمائش کے لیے تربیت کے مدنی پھول پیش کئےاور کارکردگی شیڈول کے سوالات کے نکات بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے بلیک کنٹری کابینہ کی جملہ ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت پر مشتمل ترغیبی بیان کیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت بیان کرتے ہوے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے اور مشکل وقت میں صبر کے ساتھ مدنی کاموں کو جاری رکھنے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہدا ف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے لندن کابینہ نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ویک اینڈ سکول کے نظام میں بہتری لانے کے نکات پیش کئے نیز طے شدہ اہداف کا فالواپ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے  گریٹر مانچسٹر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی قاعدہ ناظرہ کورس کےآغاز سے 2ہفتے قبل اس کی تشہیر کرنے کا ذہن دیا تاکہ اسلامی بہنوں کو ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطے اور داخلہ لینے میں آسانی ہو۔ مکتبۃ المدینہ کی کتابیں کس طرح دستیاب ہوں؟ اسکا حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  ویسٹ اینڈ ساؤتھ یارکشائر کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 72اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”سادگی “کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو سادگی کی سنت اپنانے اور آسان طریقے سے مدنی تحریکوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہل( Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام یوکے کے علاقے برنلی (Burnley )میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی نے ڈویژن سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔5اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  یوکے کے علاقے مانچسٹر( Manchester)میں 8 مقامات پر محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 263 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی ولادتِ مبارکہ اور بچپن شریف کے واقعات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں مدد کےلئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیز "سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔