دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء کے آخری ہفتے یورپ کے ملک اٹلی (Italy)کے مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں بوستو،گلراتے،کاستانو،للیانو،میدا،کراتے(Busto, Gallarate, Meda, Carate, Castano, Lagnan) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔ ان اجتماعات میں تقریبا 113اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں دعا کے فضائل ،دعا کب اور کہاں قبول ہوتی ہے اور دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کے متعلق بیان کیا نیزمتفرق روحانی علاج بھی بتائے اور 100 مرتبہ یَا سَمِیْعُ کے اجتماعی ورد کے بعد امت مسلمہ کے لئےخصوصی دعائیں کی گئیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام3 جنوری 2021  ء کو سویڈن( Sweden) میں بذریعہ زوم سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 10اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”خوفِ خدا“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کا خوف خدا اور توبہ کے فضائل بیان کئے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اللہ پاک کے کرم سے اسپین میں گزشتہ دنوں 7 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت پائی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) میں نیو مسلم اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات لگایا جارہا ہے جس میں4 نیو مسلم اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ مدنی قاعدہ اور اسلام کی بنیادی باتیں نیز اسلامی عقائد کے بارے میں پڑھایا جا رہا ہے۔ دین کے ضروری مسائل بھی سکھائے جا رہے ہیں اور نماز یاد کروائی جا رہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام03 جنوری2021ء کو اسپین (Spain) کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن بارسلونا ( Barcelona) سمیت ذیلی حلقے بئیر امات( VirreiAmat)، آرتیگاس(Artigues)، کورنییا (Cornella)، پارالیل (Paralel) کی اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن کابینہ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز یوم/ایام قفل مدینہ منانے کے ساتھ ساتھ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام دسمبر 2020ءکے آخری ہفتے اٹلی (Italy) کے ڈویژن بلونیا (Bologna)میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے 63 نیک اعمال پر عمل کیسے کیا جائے کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63نیک اعمال کے رسالے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی(Italy) کے شہر پراتو(Parato) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن (one day session)میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف اجمیری زون کے چار 4ڈویژن اور ایک ذیلی حلقے میں دعائےحاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے نیز کس وقت دعا مانگی جائے اور حاجات کیسے مانگی جائیں کےبارے بیان کیا۔


Under majlis e kafan dafan for Islamic sisters in North Birmingham kafan dafan tarbiyati ijtima was held via Skype in the last week of December 2020 in English, approximately 30 sisters took part.

A muballigha of dawateislami did a bayan on the time of death, method of bathing and shrouding the deceased, ruling of Mustamal pani (used water) and israaf (wastage). The muballigha motivated the Islamic sisters to train for bathing and shrouding the deceased so they are able to when needed according to sunnah. Sisters found the slides helpful in understanding how ghusal and shrouding is done in a better way.

Positive feedback was given. Sisters who attended intend to join future kafan dafan ijtimaat to increase their knowledge on this topic.


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020 ءسےاسپین (Spain) کے ذیلی حلقے گوتک (Gothic) میں اسلامی بہنوں کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں8 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ احسن انداز میں قرآن پاک کی تعلیم دی جارہی ہے نیز فرض علوم بھی سکھائے جا رہے ہیں۔

داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرد (Madrid) میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدرستہ المدینہ بالغات کی ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ مدرستہ المدینہ بالغات کا انعقاد کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے مدرسے کو شیڈول کے مطابق چلانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیراہتمام دسمبر 2020ء سے اسپین (Spain) میں اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ اسکائپ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں6 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ احسن انداز میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جارہی ہے۔ دین کے ضروری مسائل بھی سکھائے جا رہے ہیں اور نماز یاد کروائی جا رہی ہے۔

داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر  2020ء کے آخری ہفتے ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam ) دین ہاگ ( Den Haag )کی تقریبًا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”فضول گفتگو سے بچنے“ کےموضوع پر بیان کرتے ہوے قراٰن وحدیث کی روشنی میں فضول گفتگو کی مذمت اور غیبت کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔