یوکے کے
مانچسٹر ریجن کے علاقے بری ”اسلامک ہیروز“ کورس
کا انعقاد ہونے جارہا ہے

اسلامی بہنوں کی شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے
کے مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury)میں اسلامی بہنوں
کےلئے 25 اور 26 جنوری 2021ء کو 2 دن کا ”اسلامک ہیروز“ کورس کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔
جس میں اصحابِ
کرام کا ذکرِ خیر، اسلامی فتوحات، اور قیامت کی نشانیوں کے متعلق سکھایا جائے گا۔
اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل اڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:
یوکے مانچسٹر
ریجن کے علاقے اولڈہم میں کورس بنام”بیٹی
کا کردار“ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے
مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham) میں اسلامی بہنوں
کےلئے 3، 4 اور 5 فروری 2021 کو 3 دن کا کورس بنام”بیٹی کا کردار“ کا انعقادہونے جا رہا ہےجس میں اسلام میں
عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا جائے گا۔ اس کا دورانیہ
1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:

اسلامی بہنوں کی شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام23
جنوری2021ء کو یوکے
مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم (Oldham)میں انگلش میں
کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مسکرانے
کی فضیلت، اس کے طبی فوائد، اور مسکراہٹ کی طاقت کے متعلق سکھایا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر(Manchester)ریجن 5 دن پر مشتمل ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں میت کو غسل و کفن دینے، پانی کے
اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل سکھائے
گئے۔ اس کورس میں شرکت کے بعد 4 اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ میں کامیابی بھی حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ، نارتھ،سینٹرل ، ایسٹ برمنگھم، اسٹوک، بلیک
کنٹری، والسال،ٹیل فورڈ، سینڈویل اور ووسٹر(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, Central Birmingham, Stoke,
Worcester, Black Country, Walsall, Sandwell) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم وبیش 742 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”بے پردگی کے نقصانات“
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی سے بچنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 جنوری2021ء کو یورپین
یونین ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”احساس
ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیزٹائم منیجمنٹ سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021 ءکو
اٹلی (Italy)کی ڈویژن بریشیا( Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ً44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”احساس
ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو احساس ذمہ داری کے
ساتھ نبھانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 جنوری 2021ء کوہالینڈ( Holland) کے شہر دین ہاگ (Den Haag)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 31 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”
زبان کی حفاظت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو فضول گوئی کے نقصانات اور اپنی زبان کی حفاظت کے بارے میں اہم
نکات بیان کئے نیز اپنی زبان کو درودِ پاک کے ورد سے تر رکھنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان
مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کی پہلی دو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف کی ملک اور زون نگران، عمان کی ملک
نگران اور کابینہ نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ اور ڈویژن نگران ،کوہاٹ ڈویژن نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی پھول برائے
ماہ رمضان سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔
مدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام موجودہ ہفتےمدنی ریجن کے ملک کویت کے تین ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بے پردگی کے
نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائیں اور شرعی پردہ
کرنے کی ترغیب دلائی۔
F.G.R.F ویلفیئر یوکے برمنگھم ریجن میں تعاون کرنے والے اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے فلاحی ادارے F.G.R.Fویلفیئر کے زیر اہتمام 20جنوری 2021ء کو یوکے برمنگھم
ریجن میں بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا
جس میں F.G.R.F ویلفیئر یوکے برمنگھم ریجن کے پروجیکٹس میں اسپانسر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم سید فضیل رضا عطاری نے موجودہ
منصوبوں کی پیشرفت اور Updateپر تبادلہ خیال کیا اور مزید منصوبے شروع کرنے
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء
کو یورپین یونین ریجن کی کابینات کی اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں اٹلی( Itlay )،
اسپین( Spain)، ڈنمارک (Denmark)،سویڈن( Sweden) ، بیلجیم (Belgium ) ، آسٹریا( Austria) ،فرانس (France) ، جرمنی( Germany) اور
ہالینڈ( Holland )کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنکات برائے
ماہ ِرمضان سمجھائے نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی فارم پر کلام کیا اور سالانہ ڈونیشن کے لئے خوب کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔