دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری 2021ء  کے چوتھے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، بیسوس (Besós)، ترینیتات (Trinitat) اور گوتیکو (Gotico) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 196 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی عادت نکل جائے اور غفلت کا انجام“ کے موضوعات پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی گئی۔